ضمانت منظور

جناح ہاؤس حملہ کیس میں طیبہ راجہ کی ضمانت منظور

ویب ڈیسک :جناح ہاﺅس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کی کارکن طیبہ راجہ کی ضمانت منظور کرلی گئی ۔
لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر خدیجہ صدیقی اور ایڈووکیٹ مراد خان مروت عدالت میں پیش ہوئے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ طیبہ راجہ ایف آئی آر میں نامزد نہیں تھیں، ایک ٹویٹ کی بنا پر طیبہ راجہ کو کیس میں نامزد کر دیا گیا، عدالت طیبہ راجہ کو درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرے۔

مزید پڑھیں:  دیر بالا کی مرکزی شاہراہ کھنڈرات میں تبدیل، راہگیر مشکلات کا شکار