اسرائیلی وزیراعظم کو گالی

امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم کو گالی دے دی

ویب ڈیسک :امریکی صدر بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو غزہ میں جنگ بندی پرآمادہ کرنے کی کوشش کے دوران گالی دے دی۔
برطانوی نیوز چینل اسکائی نیوز کے مطابق دوطرفہ گفتگو کے دوران امریکی صدر بائیڈن اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے اتنے تنگ آگئے کہ نیتن یاہو کو گالی دے دی۔
خیال رہے کہ صدر بائیڈن اسرائیل کو غزہ میں جنگ بندی پر آمادہ کرنےکی کوشش کرتے رہے ہیں لیکن نیتن یاہو نے ان کی بات ماننے سے صاف انکار کر دیا ہے۔
امریکی قومی سلامتی کونسل نے بائیڈن کی جانب سے نیتن یاہو کو گالی دینے کی خبر کی تردید کی ہے اورکہا ہے کہ دونوں کے بعض امور پر اختلافات ضرور ہیں لیکن دونوں کی دوستی کئی دہائیاں پرانی ہے۔

مزید پڑھیں:  ود ہولڈنگ ٹیکس مسترد،اجناس منڈیوں کا حکومت کو 5روز کا الٹی میٹم