نگراں وزیر خارجہ

رفح میں اسرائیلی جارحیت افسوسناک ہے، نگراں وزیر خارجہ

ویب ڈیسک :پاکستان کے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس نے جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں اسرائیل کی حالیہ بمباری اور جارحیت کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے ۔
نگراں وزیر خارجہ نے رفح میں صہیونی فورسز کی وحشیانہ بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رفح میں اسرائیل کی حالیہ بمباری اور جارحیت قابل افسوس ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، ہم فلسطینیوں کے خلاف تشدد کی کارروائیوں کی مذمت اور جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
جلیل عباس کا کہنا تھا کہ دنیا ایسے اقدامات سے نظریں اٹھانے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

مزید پڑھیں:  زرعی یونیورسٹی کا مالی بحران شدید، فنڈز کیلئَے وزیراعلی خیبرپختونخوا کو خط ارسال