عوام کیلئے بری خبر، گیس قیمتوں میں اضافے کا امکان

ویب ڈیسک: بجلی کے بعد گیس قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جانے لگاہے۔ اس سلسلے میں سمری تیار کر کے پیش کر دی گئی لیکن تاحال اس پر اتفاق نہ ہو سکا۔ یہاں یہ امر بھی پریشان کن ہے کہ آئی ایم ایف کو گیس قیمتوں میں اضافے کی یقین دہانی کے باجود فیصلہ نہ کیا جا سکا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس قیمتوں میں اضافے سے متعلق آئی ایم ایف کو دی گئی یقین دہانی کی ڈیڈ لائن ختم ہونے میں صرف دو دن باقی ہیں۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گیس قیمتوں سے متعلق سمری پر مزید غور کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اگر اب کی بار مزید اضافہ کیا گیا تو یہ اوگرا کی جانب سے ہیٹٹرک ہوگا کیونکہ اس سے قبل بھی اوگرا دو بار اسی سال گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے۔
اس حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ اگر اوگرا سفارشات پر عملدرآمد کیا گیا تو اس سے گیس صارفین پرتقریباً 100 ارب روپے کااضافی بوجھ پڑیگا۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کا احتجاج، اسلام آباد میں‌دفعہ 144نافذ