جماعت اسلامی کا پی ٹی آئی کیساتھ تعاون کرنے سے انکار

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی کے آزاد امیدواورں کی جانب سے جماعت اسلامی سے اتحاد کی کوششیں کی جا رہی تھیں لیکن اب خبریں ہیں کہ جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی کیساتھ تعاون کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کیساتھ تعاون نہیں کر سکتے، اس سلسلے میں حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے وفاق میں دوسری جماعت سے رابطہ کیا جبکہ جماعت اسلامی سے صرف صوبائی سطح پر بات چیت ہوئی جس کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

مزید پڑھیں:  ود ہولڈنگ ٹیکس مسترد،اجناس منڈیوں کا حکومت کو 5روز کا الٹی میٹم