اسد قیصر کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک: سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔
درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کریں گے۔
اسد قیصر کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی ائی سے ملنے کیلئے جیل حکام کی جانب سے اجازت نہیں دی گئی جو کہ پارٹی رکن ہونے پر درخواست گزار کا بنیادی حق ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت سیاسی اور قانونی مشاورت کے لیے بانی پی ٹی آئِی سے ملاقات کے احکامات جاری کرے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان نے نریندر مودی کے جنگجوانہ ریمارکس کو مسترد کر دیا