انتخابی نتائج کیخلاف بلوچستان بھر میں احتجاج اور پہیہ جام کا اعلان

ویب ڈیسک: انتخابی نتائج کے خلاف بلوچستان میں 4 جماعتی اتحاد نے احتجاج اور پہیہ جام ا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا۔
ذرائع کے مطابق کل 15 فروری کو کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ریلیاں اور مظاہرے جبکہ 17 فروری کو کوئٹہ میں پارٹی سربراہان محمود خان اچکزئی سردار اختر جان مینگل، ڈاکٹر عبد المالک بلوچ اور عبد الخالق ہزارہ ان ریلیوں اور جلسوں سے خطاب کریں گے۔
جاری شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ 18 فروری کو قومی شاہراہوں پر پہیہ جام ہڑتال ہوگی۔
یاد رہے کہ انتخابی نتائج کے خلاف 4 جماعتی اتحاد بلوچستان نیشنل پارٹی، نیشنل پارٹی، پشتون خوا میپ اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے زہر اہتمام احتجاج چھٹے روز بھی جاری ہے۔ اب ان کی جانب سے احتجاج اور پہیہ جام کا باقاعدہ شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  بلور خاندان سیاست سے کنارہ کش؟ بلورہاوس کی رونقیں ماند