امریکا اسرائیل

امریکا اور اتحادی اسرائیل کو اسلحہ بھیجنا بند کر دیں، یورپی یونین

ویب ڈیسک: غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت پر نہ صرف فلسطین بلکہ پوری دنیا میں مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔
مسلم ممالک کے علاوہ یورپی یونین کی جانب سے امریکہ اور اس کے اتحادیوں سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ اسرائیل کو اسلحہ بھیجنا بند کر دیں۔
یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا ہے کہ اس بھیجے ہوئے اسلحہ سے بہت زیادہ قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔
جوزپ بوریل نے کہا کہ یہ سلسلہ کب تک چلتا رہے گا اور ہم کب تک یہ سنتے رہیں گے کہ غزہ میں اتنی بڑی تعداد میں فلسطینی شہید ہوئے۔
انہوں نے نیتن یاہو کے اس بیان کی بھی مذمت کی جس میں بے گھر فلسطینیوں کو رفاح سے بھی نکال باہر کرنے کا کہا گیا ہے۔ جوزپ بوریل کے مطابق نیتن یاہو ان بے گھر فلسطینیوں کو کہاں بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ کیا وہ انہیں چاند پر بھیجنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پیرس اولمپکس، ارجنٹینا اور مراکش کا فٹبال میچ 2-2 گول سے برابر