دوحہ، کوکوگف ڈبلیو ٹی اے قطر ٹوٹل اوپن سے باہر

ویب ڈیسک: قطر میں ہونے والے ڈبلیو ٹی اے قطر ٹوٹل اوپن میں سیکنڈ سیڈڈ اور امریکی نامور ٹینس سٹار کوکوگف کو ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں شکست ، ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق قطر میں جاری ڈبلیو ٹی اے قطر اوپن میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں 27 سالہ جمہوریہ چیک سٹار کیٹرینا سینیاکووا نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے مدمقابل امریکی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ کوکوگف کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 4-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا جبکہ اس شکست کے بعد کوکوگف ڈبلیو ٹی اے کے دوسرے ہی راونڈ میں باہر ہو گئی ہیں۔
اس کامیابی کےبعد جمہوریہ چیک سٹار کیٹرینا سینیاکووا کا مقابلہ امریکی حریف کھلاڑی ڈینیئل روز کولنز سے ہوگا۔

مزید پڑھیں:  جمرود، فاٹا انضمام کیخلاف 8 مئی کو باب خیبر کے مقام پر مظاہرے کا اعلان