نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ جاری

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے رہنما اور نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کر دیئَے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ رہنما پی ٹی آئی پر آزاد کشمیر کے انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام ہے اور اس سلسلے میں ان کیخلاف کیس درج ہے۔
ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی سی ڈیرہ اسماعیل خان کو علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کیلئے مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔
مراسلہ میں ڈی سی ڈیرہ کو رہنما پی ٹی آئی کو 28 فروری کو الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس کا پاکستانی نوجوان پر بدترین تشدد