پی ٹی آئی جے یو آئی

پی ٹی آئی قیادت کا جے یو آئی سے رابطہ، ملاقات متوقع

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے جمعیت علمائے اسلام (ف ) سے رابطہ کر لیا ہے۔
بیرسٹر گوہر علی خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کا 5 رکنی وفد آج رات جمعیت کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کرے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جمعیت علمائے اسلام کے مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
ٹیلیفونک رابطے کے دوران ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے نتائج اور اس کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر علی کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کا 5 رکنی وفد آج رات جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کرے گا۔ وفد میں بیرسٹر گوہر علی کے ہمراہ اسد قیصر، بیرسٹر سیف اور آخونزادہ حسین احمد شامل ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے جے یو آئی کو ملکر حکومت بنانے کی دعوت دی جائے گی۔
واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پہلے ہی پی ٹی آئی کے ساتھ چلنے کا اشارہ دے چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری