بیرسٹر گوہر

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا‘بیرسٹر گوہر

پنجاب میں میاں اسلم اقبال‘ بلوچستان میں سالار کاکڑ پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعلیٰ کے امیدوار ہوں گے
ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پنجاب میں میاں اسلم اقبال ‘بلوچستان میں سالار کاکڑ وزیراعلیٰ کے امیدوار ہونگے جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخو کے لئے نام کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا ‘پنجاب اور وفاق میں حکومت سازی پر گفتگو ہوئی۔
سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے الیکشن سے متعلق بھی بات ہوئی،وزیراعظم کیلئے عمرایوب ہمارے امیدوار ہونگے،ہماری کوشش ہے کہ وزیراعظم عمرایوب ہوں۔
بیرسٹرگوہرکا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سے ہمارے مذاکرات نہیں ہونگے،خیبرپختونخو امیں صرف سپیکر کا فیصلہ کیا گیا ہے،سپیکرخیبرپختونخوا کے لیے عاقب اللہ امیدوار ہونگے۔

مزید پڑھیں:  الیکشن کمیشن پارٹی سرٹیفکیٹ اور بلے کا نشان واپس کرے، بیرسٹر گوہر