پولیس اہلکار جاں بحق

ہری پور :نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

ویب ڈیسک :ہری پور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس ہلکار جاں بحق‘ ملزمان فرار ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ اعظم خان حطارروڈکھادفیکٹری گراو¿نڈ کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شراعظم خان شدید زخمی ہو ئے ۔
زخمی اہلکار کو فوری طورپر ٹراما سنٹر منتقل کیا گیا جہاں سے ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقلی کے دوران جان کی بازی ہار گیا ۔
نامعلوم ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عمر خان اور ڈی ایس پی عزیزخان نے جائے وقوعہ کا دورہ کرکے شواہد اکٹھے کئے ۔
پولیس نے فرار ملزمان کی تلاش کاکام شروع کردیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ، افغان الیون کی کپتانی کا تاج راشد خان کے سر سج گیا