فضل الرحمن

تحریک عدم اعتماد کےلئے باجوہ اور فیض حمید نے ہدایات دیں‘فضل الرحمن

ویب ڈیسک : جمعیت علما ءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لئے سابق آرمی چیف جنرل (ر)باجوہ اور جنرل (ر) فیض حمید نے ہدایات دیں
نجی ٹی وی کو انٹرویودیتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں نہیں تھے تحریک دراصل پیپلزپارٹی نے چلائی اور میں اس کے حق میں نہیں تھا البتہ اس لیے ساتھ دیا کہ پھر پی ڈی ایم کہتی کہ میں نے بانی پی ٹی آئی کو بچایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنرل فیض حمید بھی عدم اعتماد کی تحریک کے حق میں تھے اور انہوں نے کہا تھا کہ سسٹم میں رہ کر سب کرسکتے ہیں جس پر انہیں اعتراض نہیں ہوا، جنرل (ر) باجوہ اور جنرل (ر) فیض حمید نے سیاسی جماعتوں کو عدم اعتماد کے حوالے سے ہدایات دیں اور ن لیگ، پیپلزپارٹی نے اس کو مہر ثبت کیا۔
فضل الرحمان نے کہا کہ 2018 کے الیکشنز میں بھی دھاندلی ہوئی اور 2024 کے الیکشن بھی چوری ہوئے اور یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے
انہوں نے کہا کہ حکومت سازی سے متعلق بات چیت اور مذاکرات کے لیے شہبازشریف میرے پاس آئے تھے مگر میں نے ان کو انکار کردیا، میں سمجھتا ہوں کہ 2024 کے الیکشن میں جو کچھ بھی ہوا اس کا فائدہ ن لیگ کو پہنچا اور افواہ یہ بھی ہے کہ نواز شریف کو لاہور کی سیٹ دی گئی ہے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ دماغ اور سوچ کا فرق ہے جو ختم ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسد قیصر سمیت 4 پارٹی اراکین کی ضمانت میں 5 اگست تک توسیع