غزہ، 75 فیصد صحافی دوران ڈیوٹی زندگی گنوا بیٹھے

ویب ڈیسک: غزہ پر اسرائیلی جارحیت میں 75 فیصد صحافی فرائض کی انجام دہی میں زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2023ء میں حماس اسرائیل جنگ نے غزہ کو صحافیوں کیلئے انتہائی خطرناک علاقہ بنا دیا تھا۔
سی پی جے کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جتنے صحافی غزہ جنگ کے پہلے تین مہینوں میں جاں بحق ہوئے پورے سال کے دوران کسی ملک میں نہیں ہوئے۔
اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال غزہ کی جنگ میں 77 صحافیوں کو اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید کیا گیا، ان میں 72 فلسطینی اور 3 لبنانی تھے جبکہ ان کے علاوہ 2 صحافی اسرائیلی بھی جان سے گئے۔
سی پی جے کے صدر جوڈی گینزبرگ کا غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئَے کہنا ہے کہ غزہ کی جنگ کے بارے میں یاد رکھنے کی اہم بات یہ ہے کہ غزہ کے صحافی واحد صحافی ہیں جو غزہ کے اندر کیا ہو رہا ہے اس کی رپورٹنگ کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی صحافیوں کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے، سوائے انتہائی کنٹرول شدہ دوروں کے جن کی نگرانی اسرائیلی فوج کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے دوران 75 فیصد صحافی زندگی گنوا بیٹھے۔

مزید پڑھیں:  سپین اور کینیڈا ویمنز فٹبال ٹیموں نے اولمپک گیمز میں افتتاحی میچز جیت لئے