خیبرپختونخوا میں حکومت سازی، نئَےچہرے بھی ایوان کا حصہ بنیں گے

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کا مرحلہ مرحلہ وار جاری ہے، اب کی بار پرانے ممبران کے علاوہ نئے چہرے بھی ایوان کا حصہ بنیں گے۔
اس حوالے سے صوبائی کابینہ کا حصہ بننے والے امیداروں کے نام سامنے آ گئے ہیں۔ ان امیدواروں میں کچھ نئے تو کچھ پرانےچہروں کی شمولیت کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق بابر سلیم سواتی کو بطور ڈپٹی سپیکر جبکہ سابق سپیکر مشتاق احمد غنی کو سینئر صوبائِ وزیر کا عہدہ ملنے کا امکان ہے۔ اکبرایوب، فیصل امین گنڈاپور اور امجد علی سمیت دیر سے شفیع اللہ، باجوڑ سے انور زیب، مالاکنڈ سے شکیل احمد، مردان سے ظاہرشاہ طورو کو بھی شامل کئے جانےکا امکان ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کی نئی کابینہ میں فضل شکور، مینہ خان اور قاسم علی شاہ کو بھی ذمہ داریاں تفویض کی جا سکتی ہیں۔
خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کے لئے کوششیں‌تیز کر دی گئی ہیں، ضلع نوشہرہ سے میاں عمر، بنوں سے زاہد اللہ، جنوبی وزیرستان سے آصف خان کی بھی صوبائی کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  روس :شہریت کی درخواست میں باحجاب تصویرکی اجازت مل گئی