سپریم کورٹ، انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست سماعت کیلئَے مقرر

ویب ڈیسک: ملک بھر میں 8 فروری 2024ء کو ہونے والے عام انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست سپریم کورٹ آف پاکستان میں دائر کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 19 فروری کو انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت کریگا۔
یاد رہے کہ 19 فروری کو ہونیوالی سماعت کیلئے مقرر کردہ بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی شامل ہونگی۔

مزید پڑھیں:  گندم بحران کے ذمہ داران پنجاب اور وفاق میں اعلی عہدوں پر فائز ہیں