ملک بھر میں کل سے بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

ویب ڈسیک: ملک بھر میں طویل بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ کل سے شروع ہونے والا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 17 فروری سے ملک میں مغربی ہوائیں داخل ہوں گی.
رپورٹ کے مطابق ہ 17 سے 21 فروری کے دوران ملک کے بالائی اور میدانی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں رواں سال 91 دہشتگرد ہلاک ہوئے ، سی ٹی ڈی