پی ایس ایل 9 کیلئے آفیشل اینتھم ریلیز ، مداح جھوم اٹھے

ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے لیے آفیشل اینتھم ریلیز کر دیا گیا ہے۔اس مرتبہ کا آفیشل نغمہ معروف گلوکار علی ظفر اور گلوکارہ آئمہ بیگ نے گایا ہے اور خود ہی اس کے ساتھ سٹیج پرفارمنس بھی دی ہے۔
پی ایس ایل 9 کیلئے ریلیز ہونے والے اینتھم کا ٹائٹل ’کھل کے کھیل‘ رکھا گیا ہے جس میں کھلاڑیوں کو بغیر کسی خوف و خطرے کے کھل کر کھیلنے پر مائل کیا گیا ہے۔
ریلیز ہونے والے پی ایس ایل اینتھم ’کھل کے کھیل‘ کی ویڈیو میں علی ظفر اور آئمہ بیگ کو گاتے اور جھومتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری سے ہو رہا ہے جس کے پہلے میچ میں دفاعی چمپئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم لاہور میں آمنے سامنے آئیں گی۔
پی ایس ایل 9 کے آفیشل اینتھم کی ریلیز ہونے کے بعد سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر صارفین کے ملے جلے تاثرات بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
اریہا فاطمہ نے ایکس پر اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’جو مرضی کہیں، گرُوو میرا پی ایس ایل کا بہترین اینتھم تھا۔ نصیبو لعل اور ینگ سٹنرز نے ہمیشہ کے لیے دھوم مچا دی تھی۔

مزید پڑھیں:  نستہ میں لین دین تنازعہ پر راہگیر سمیت دو افراد قتل