روسی صڈر ولادیمیر پیوٹن کا کینسر کی ویکسین کی تیاری کا دعویٰ

ویب ڈیسک: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے کینسر کی ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جلد ہی روسی سائنسدان کینسر جیسے موذی مرض کی ویکسین تیار کر لیں گے، ہم اس اہم کامیابی کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے مطابق نئی تیار ہونیوالی کینسر کی ویکسین جلد ہی مریضوں کے لیے دستیاب ہو سکتی ہے اور اسے عنقریب تھراپی کے طریقوں کے طور پر مؤثر طریقے سے استعمال کیا جا سکے گا۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ: غزہ اور خان یونس میں اجتماعی قبروں کی تحقیقات کا مطالبہ