آئرش وکٹ کیپر بیٹر لورکن ٹکر لاہور قلندر میں شامل

ویب ڈیسک: پی ایس ایل کے 9 ویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز ایک بار پھر جیت کیلئے پرعزم ہیں۔ جنوبی افریقہ کے جارح مزاج بیٹر رسی وین ڈرڈسن اور نمیبیا کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویسا کے بعد آئرش وکٹ کیپر بیٹر لورکن ٹکر نے بھی لاہور قلندرز کو جوائن کر لیا۔
یاد رہے کہ آئرش کرکٹر لورکن ٹکر کو کیربین کرکٹر شائے ہوپ کی جگہ جزوی طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل سیزن 9 کا آغاز 17 فروری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں دفاعی چمپئن قلندرز اور یونائیٹڈ کے مابین میچ سے ہوگا۔

مزید پڑھیں:  تنگی چیئرمین شپ انتخابات، قومی وطن پارٹی نے نتائج مسترد کر دیئے