اسلام آباد میں احتجاج کے پیش نظر خندقوں کی کھدائی کا انوکھا اقدام

ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج کے پیش نظر خندقوں کی کھدائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اسلام آباد انتظامیہ نے خندقیں کھود ڈالیں۔
اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں کسی کو بھی ہنگامہ آرائی کی اجازت نہیں دی جائیگی، اس سلسلے میں دفعہ 144 بھی نافذ کر دی گئی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ تمام جماعتوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ قانون کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ یاد رہے کہ احتجاج کے پیش نظر خندقوں کی کھدائی کا کام مکمل کر لیا یگا ہے.

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل :نواز شریف نے وزیراعظم کو طلب کرلیا