مریم اورنگزیب

کمشنر راولپنڈی کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر نے اس حلقے میں بیان دیا جہاں پی ٹی آئی ہاری۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن نتائج کی تیاری تک رسائی کا کوئی اختیار کمشنر راولپنڈی کے پاس نہیں تھا۔
کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ راولپنڈی ڈویژن میں جعلی لیڈ دے کرامیدواروں کو جتوانے کا کہا گیا حالانکہ اس سلسلے میں انہیں الیکشن کمیشن جانا چاہیے تھا جہاں نتائج رکے رہے۔
انہوں نے کہا کہ 8 دن بعد خود کو پولیس کے حوالے کرنے کی کیا ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج ملک کیلئَ کچھ کرنے کیلئے فیصلہ کرنا ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر اپنا موقف دہراتے ہوئے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کا نام ای سی ایل میں ڈالنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور سری لنکا ٹی 20 ویمنز ایشیا کپ میں آج مدمقابل