پی ایس ایل کے 9 ویں ایڈیشن کا رنگا رنگ تقریب سے آغاز

ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل کے 9 ویں ایڈیشن کا رنگا رنگ تقریب سے آغاز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہو گیا۔
افتتاحی تقریب میں علی ظفر، عارف لوہار اور نتاشہ بیگ سمیت دیگر فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کر کے خوب رنگ جمایا۔ اس موقع پر شاندار آتش بازی بھی کی گئی۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل کے 9 ویں ایڈیشن کا پہلا میچ لاہور قلندر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  بنوں میں امن و آمان سے متعلق ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری