آر پی او راولپنڈی

آر پی او راولپنڈی 15 دن کی چھٹی پر بیرون ملک چلے گئے

ویب ڈیسک :سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کی پریس کانفرنس کے بعد ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) راولپنڈی سید خرم علی 14دن کی چھٹی پر بیرون ملک چلے گئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق سابق کمشنر لیاقت چٹھہ کی گزشتہ روز کی جانے والی پریس کانفرنس میں آر پی او کی شرکت کا بھی بتایا گیا تھا۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ آر پی او سید خرم علی 16 فروری کو ہی رخصت پر چلے گئے ہیں، گزشتہ روز کی پریس کانفرنس میں آر پی او کا نام شامل ہونے پر پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آر پی او سید خرم علی فیملی کے ہمراہ برطانیہ گئے ہیں دو مارچ کو واپسی ہے، انہوں نے انتخابات سے قبل چھٹی کی درخواست دی تھی۔

مزید پڑھیں:  41آزاد ارکان کامعاملہ،الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ سے رجوع