علی امین گنڈا پور

خیبر پختونخوا کےحقوق ہر صورت لیں گے: علی امین گنڈا پور

ویب ڈیسک :خیبر پختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ صوبے کے حقوق کے لیے سب کو میرا ساتھ دینا ہو گا،خیرات ہم نہیں مانگ رہے لیکن خیبر پختونخوا کے حقوق ہر صورت میں لیں گے۔
سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ میڈیا کے ساتھ کوآرڈینیٹشن رہے ‘عوام اور میڈیا حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پی ایم پورٹل سیل کی طرح صوبائی کمپلینٹ سیل بنا رہے ہیں ‘صوبے کے حقوق کے لیے بات ضرور کریں جس کے سب کو میرا ساتھ دینا ہو گا۔
علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ ہم خیرات نہیں مانگ رہے لیکن صوبے کے حقوق ضرور لیں گے ‘خاموش رہنے کی وجہ سے ہی صوبے کا یہ حال ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تمام پارٹیوں کو ان بورڈ کروں گا۔

مزید پڑھیں:  امریکی طلبہ کے خلاف ہونے والی کارروائیاں نامناسب ہیں، ہیومن رائٹس کمیشن