میاں نواز شریف

میاں نواز شریف سے سعودی سفارتخانے کے وفد کی ملاقات

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے سعودی سفارتخانے کے وفد نے ملاقات کی ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق سعودی سفارت خانے کے وفد نے جاتی امراءکا دورہ کیا‘ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی وفد کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان میں معاشی استحکام کیلئے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، ماضی کی طرح مستقبل میں بھی پاکستان کے ساتھ بہترین اقتصادی تعلقات برقرار رہیں گے۔
اس موقع پر میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل حالات میں پاکستان کی مدد کی ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی ممکنہ گرفتاری فوج کو دینے کیخلاف درخواست دائر