بنوں، فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت چھ افراد زخمی

ویب ڈیسک: ضلع بنوں میں مختلف واقعات میں خاتون سمیت چھ افراد زخمی ہو گئَے جن میں ایک راہگیر کرسچن کمیونٹی کا بھی شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق غوریوالہ دریا کرم کے قریب ہوائی گولی لگنے سے ارباب خان جبکہ سی پیک روڈ پر بارات میں شریک نامعلوم ملزم کی ہوائی فائرنگ سے خاتون زخمی ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق ضلع بنوں کے علاقے خواجہ مد منڈان میں پستول صاف کرتے ہوئے اچانک گولی چل گئی جو سیدھی نسیم اللہ کو لگ گئی جبکہ ایسا ہی ایک واقعہ میراخیل کے علاقہ بیدلی کلہ اسماعیل میں پیش آیا اور یہاں بھِی احتشام نامی شخص زخمی ہو گیا۔
ان واقعات کے علاوہ جامن روڈ پر فریقین کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں حمید اللہ اور ایک راہگیر کرسچن کمیونٹی کا راحیل ارتھر زخمی ہو گئے ہیں۔
یاد رہے کہ ضلع بنوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ ،سواریوں سے بھری مسافر کوچ الٹ گئی، 3 خواتین زخمی