کالام میں بارش اور برفباری کا ریکارڈ، موسم دوبارہ سرد ہو گیا

ویب ڈیسک: کالام میں بارش اور برفباری سے موسم دوبارہ سرد ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سیدو شریف اور کالام میں 55، 55 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ کالام میں سب سے زیادہ 24انچ برف باری پڑی۔
بارش اور برفباری کے ریکارڈ بتاتے محکمہ موسیمات کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں سے جاری برش و برفباری میں کالام میں سب سے زیادہ بارش 55 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس دوران یہاں سب سے زیادہ 24 انچ برف پڑی۔
محکمہ موسیمات کے مطابق مالم جبہ میں18 اور دروش میں 2 انچ، چترال اور دیر بالا میں اعشاریہ 8 اور زیارت میں اعشاریہ 5انچ برف باری ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دیر بالا میں 49 اور لوئر دیر میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
ان اضلاع کے علاوہ صوبہ کے دیگر اضلاع مردان میں 41، چراٹ میں 32، دروش میں 30، لنڈی کوتل میں 28، پاراچنار میں 25، چترال میں 21 اور بنوں میں 14ملی میٹر بارش ہوئی۔

مزید پڑھیں:  انتخابات کے ذریعے وجود میں آنے والی اسمبلیاں جعلی ہیں، مولانا فضل الرحمان