لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کیخلاف ایک اور درخواست خارج کر دی

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کو سیاسی جماعتوں کی فہرست سے نکالنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ نے درخواست خارج کر دی۔
ذرائع کے مطابق لاہو رہائیکورٹ میں آفاق احمد ایڈووکیٹ کی جانب سے پی ٹی آئی کو سیاسی جماعتوں کی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر سماعت جسٹس علی باقر نجفی نے کی۔
درخواست گزار آفاع احمد ایڈووکیٹ نے عدالت کو سماعت کے دوران بتایا کہ پی ٹی آئی کا انٹراپارٹی الیکشن غیر قانونی قرار دینے سمیت الیکشن کمیشن بیٹ کا انتخابی نشان بھِی پارٹی سے لے چکی ہے۔ اس لئے پی ٹی آئی کو سیاسی جماعتوں کی فہرست سے ہی نکال دیا جائے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے منتخب سینیٹرز کو آزاد سینیٹرز قرار دینے کا حکم جاری کیا جائے۔
بعدازاں لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس علی باقر نجفی نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔

مزید پڑھیں:  پشاور:گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ بھی بڑھ گئی