سیاسی جماعتوں سے اتحاد کا معاملہ آج جلد حل ہو جائیگا، عاطف خان

ویب ڈیسک: سابق صوبائی وزیر عاطف خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سے ریلیف نہیں ملا تو عدالت جائیں گے جبکہ سیاسی جماعتوں سے اتحاد کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے جلد ہی یہ معاملہ حل ہو جائیگا۔
پشاور ہائیکورٹ کے باہر پی ٹی آئی رہنما عاطف خان اور شہرام ترکئی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے اوپر. مختلف مقدمات دائر تھے، 26 فروری تک تمام مقدمات میں راہداری ضمانت مل گی ہے۔
سابق صوبائی وزیر عاطف خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس کسی بھی جماعت کے ساتھ اتحاد کرنے کے لیے دو آپشنز ہیں، دو جماعتوں کے ساتھ اتحاد کی بات چل رہی ہے، آج شام تک فیصلہ ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پی جن کی پارٹی ہے انہوں نے شمولیت کی دعوت دی ہے۔
سابق وزیر نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے ریلیف نہیں ملا تو عدالت جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 40کروڑ ڈالر قرض کی منظوری