کارروائی کا اعلان

ریٹرننگ افسران کی ٹرولنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان

ویب ڈیسک: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے الیکشن میں ڈیوٹی دینے والے ریٹرننگ افسران کی ٹرولنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے ۔
اپنے ایک بیان میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستانی عوام نے 8 فروری کو واضح منقسم مینڈیٹ دیا، تاہم کچھ عناصر سوشل میڈیا کو سرکاری ملازمین پر دباو¿ ڈالنے اور انہیں بلیک میل کرنے کے لیے مختلف حربے استعمال کررہے ہیں۔
انوار الحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ اپنی وفاداریاں ریاست سے بدلنے کی تلقین آرٹیکل 5 اور آئین کے دیگر آرٹیکلز سمیت ملکی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے، ریاست پاکستان اپنے آئینی فرائض کی انجام دہی میں سرکاری ملازمین کا دفاع کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ’پرتشدد ٹرولز کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور ان کو مثالی سزا یقینی بنائے گی،۔
ریاست اور پاکستان کے عوام کی خدمت کرنے والے ان عظیم سرکاری ملازمین سے وابستگی میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  پاک سعودی معاشی شراکت داری مضبوط ہو رہی ہے، وزیراعظم