شہید فلسطینی

اسرائیلی جارحیت جاری، ہسپتالوں میں زیرعلاج 107 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: اسرائِیلی فورسز کی جانب سے غزہ میں امداد کے منتظر اور ہسپتالوں میں زیرعلاج فلسطینیوں پر بمباری کی گئی جس سے 107 فلسطینی شہید ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق صیہونیوں کی جانب سے غزہ میں وحشیانہ کارروائیوں کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے۔ غزہ میں رہائشی علاقوں، ہسپتالوں اور کیمپوں میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر حملے جاری ہیں جن میں معصوم بچے اور خواتین کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیلی بمباری سے الناصر ہسپتال غیر فعال ہو گیا جس سے 8 مریض انتقال کر گئے۔
غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 107 فلسطینی شہید اور 145زخمی ہوگئے۔
دریں اثنا گزشتہ روز فلسطینیوں کو شمالی غزہ میں فلسطینی امداد کے منتظر ہیں ان پر بھی اسرائیلیوں نے بمباری کر کے نہ صرف ان کی امداد روک دی بلکہ انتظار کرتے ان فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 29 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں جبکہ 69 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کے دوسرے درجے کے رہنما غلط فہمی کا شکار ہیں،جے یو آئی