بجلی مہنگی ہونے کا امکان

عوام کیلئے بری خبر، بجلی 7 روپے 13 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

ویب ڈیسک: حکومت کی جانب سے مسائل میں گھرے عوام کیلئے ایک اور بری خبر سامنے آگئی۔ بجلی 7 روپے 13 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کیا جانے لگا ہے۔
اس حوالے سے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے جنوری کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت ایک ماہ کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی گئی ہے۔ اس درخواست میِں بجلی کی قیمت میں 7 روپے 13 پیسے اضافہ مانگا گیا ہے۔
اس اقدام سے عوام پر مزید بوجھ پڑے گا۔ نیپرا کی جانب سے 23 فروری کو اس درخواست پر سماعت کی جائیگی۔
یاد رہے کہ اس درخواست کی منظوری کی صورت میں بجلی صارفین پر 66 ارب 77 کروڑ روپے تک کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ مسائل کے باوجود حکومت کی جانب سے عوام پر بجلیاں گرائی جا رہی ہیں۔ بجلی 7 روپے 13 پیسے مزید مہنگی کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، میاں افتخار حسین عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر منتخب