گھر کی چھت

پشاور، گھر کی چھت گرنے سے بچے سمیت 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے دوران پور میں گھر کی چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا جس میں بچے سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق جناح ہسپتال دوران پور میں گھر کی چھت گرنے سے ملبے تلے 2 بچے اور 3 خواتین دب گئیں۔
ریسکیو ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملبے تلے دبے 5 افراد میں سے ایک بچہ اور ایک خاتون جاں بحق ہو گئی ہیں جبکہ باقی 3 زخمی ہیں۔
ریسکیو کے بروقت اقدام کی بدولت ملبے تلے دبے زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے۔ واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کی شناخت مسماۃ (خ) عمر 30 سال، مسماۃ (ن) عمر 13 سال، مسماۃ (خ) عمر 20 سال جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں ابراہیم عمر 3 سال اور مسماۃ (ن) عمر 50 سال شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  سلوواکیہ کے وزیراعظم قاتلانہ حملے میں شدید زخمی