سریے کی قیمت میں 4 سے 5 ہزار روپے فی ٹن اضافہ

ویب ڈیسک: سریے کی قیمت میں 4 سے 5 ہزار روپے فی ٹن اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ لوکل اور برانڈڈ دونوں قسم سریے پر لاگو کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لوکل سریا 2 لاکھ 36ہزار روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 40 ہزار روپے فی ٹن جبکہ برانڈڈ سریا 2لاکھ 55 ہزار سے بڑھ کر 2لاکھ 60 ہزار روپے فی ٹن پر ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق لوہا منڈیوں میں سکریپ 1لاکھ 60ہزار روپے فی ٹن تک فروخت ہورہا ہے۔
یاد رہے کہ سریے کی قیمت میں 4 سے 5 ہزار روپے فی ٹن اضافہ کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی کے بیانات غیر اہم ہیں ، خواجہ آصف