مودی یوم سیاہ

مودی کا دورہ مقبوضہ کشمیر، آج یوم سیاہ منایا جائیگا

ویب ڈیسک: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے موقع پر ایل او سی کے دونوں اطراف آج یوم سیاہ منایا جائیگا۔
ذرائع کے مطابق اس سلسلے میںِ آزاد کشمیر بھر میں مودی کی مقبوضہ وادی آمد پر یوم سیاہ کے علاوہ احتجاج اور ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ ہڑتال بھی ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران عالمی برادری کو پیغام جاری کیا جائیگا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے۔
یاد رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے موقع پر ایل او سی کے دونوں اطراف آج یوم سیاہ منایا جائیگا۔ آج بھی عوام کی جانب سے اقوام متحدہ سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل کی تحقیقات، سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر طلب