ایبٹ آباد میں بارش و برفباری کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ، سڑکیں بند

ویب ڈیسک: سیاحتی مقام ایبٹ آباد میں بارش و برفباری کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا۔ تواتر کے ساتھ بارش و برفباری کی وجہ سے سردی کی شدت میِں اضافہ ہونے لگا ہے۔
ایبٹ آباد کے علاقے ٹھنڈیانی میں دو فٹ سے زائد برف پڑ گئی جس سے مری روڈ سمیت تمام رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔ ٹھنڈیانی روڈ کی بندش سے درجنوں دیہات کا رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بارش و برفباری کی وجہ سے بالائی علاقوں میں بجلی کا طویل بریک ڈاٶن بھی جاری ہے جبکہ سڑکوں کی بندش سے علاقہ مکین محصو ر ہوکررہ گۓ ہیں اور خوراک اور ایندھن کی لکڑی ناپید ہونے لگی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جی ڈی اے کاعملہ اور مشنیری سڑکیں کھولنے میں مصروف ہے جبکہ ریسکیو1122اور ڈسٹرکٹ پولیس بھی سیاحوں کی مدد کےلیۓ موجود ہے۔
یاد رہے کہ تھیاگلی، چھانگلہ گلی، ڈونگا گلی، ایوبیہ اور ٹھنڈیانی میں شدید برف باری کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ہے۔
برفباری کی وجہ سے سیاحتی مقامات پر نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔ مری روڈ پر برفانی تودے گرنے سے متعدد جہگوں سے روڈ بند ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹیکس نیٹ پاکستان کی ضرورت ،پیچھے نہیں ہٹیں گے: وزیر خزانہ