صوابی، نامعلوم وجوہات کی بنا پر فائرنگ، 28 سالہ نوجوان جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع صوابی میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کی وجہ سے 28 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق ضلع صوابی میں سلیم خان لختی لار مانیری بالا کے مقام پر نامعلوم وجوہات کے بنا پر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا۔
پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فائرنگ سے نصیر باچہ ولد عمر نامی 28 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال صوابی منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  صدر مملکت نے ایڈہاک ججز تعینات کرنے کی منظوری دے دی