پیپلز پارٹی اپنی شرائط پر ن لیگ کو ووٹ دے گی، بلاول

ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اپنی کہی بات پر قائ٘م ہوں، پیپلز پارٹی اپنی شرائط پر ن لیگ کو ووٹ دے گی۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ عوام نے کسی ایک جماعت کو مکمل مینڈیٹ نہیں دیا اس سے پتہ چلتاہے کہ عوام چاہتی ہے کہ تمام پارٹیاں مل کر ملکی نظام درست کرے۔
انہوں نےکہا کہ جمہوریت میں سب کو مل کر چلنا پڑتا ہے، سیاسی جماعتوں کو آپس میں مل بیٹھ کر ملک کا مستقبل طے کرنا ہوگا۔ تبھی کامیاب پاکسان کا خواب پورا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جنگ و احتجاج کی بجائے مذاکرات کا راستہ کھلا رکھنا چاہئَے کیونکہ مذاکرات سے ہی مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے۔
حکومت سازی کےحوالے سے انکا کہنا تھا کہ ن لیگ سے ہمارے مذاکرات چل رہے ہیں، اپنے موقف پر قائم ہیں، پیپلز پارٹی اپنی شرائط پر ن لیگ کو ووٹ دے گی۔
چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کا کیس چل رہا ہے، اعلیٰ عدلیہ پر مجھے بھروسہ ہے ہمیں انصاف دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم انصاف مانگنے سپریم کورٹ آئے ہیں، کیس سننے پر عدالت اور چیف جسٹس کا شکر گزار ہوں۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، مختلف واقعات کے دوران 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی