ٹاٹا گروپ کا حجم پاکستانی معیشت پر سبقت لے گیا

ویب ڈیسک: ٹاٹا گروپ کی کمپنیوں کی مشترکہ مارکیٹ ویلیو پوری پاکستانی جی ڈی پی پر سبقت لے گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی کمپنی ٹاٹا گروپ کی مارکیٹ کا حجم 365 بلین ڈالر ہے جبکہ آئی ایم ایف کے ریکارڈ کے مطابق پاکستانی جی ڈی پی 341 بلین ڈالر ہے۔
اس حوالے سے دیکھا جائے تو پوری پاکستانی معیشت پر ٹاٹا گروپ سبقت لے گیا۔ اس گروپ کی متعدد کمپنیوں نے ایک سال میں بڑے پیمانے پر منافع کمایا۔

مزید پڑھیں:  پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز، سیلرز، سویلینز کو عسکری ایوارڈز عطا