ملاقات کا امکان

سیاسی جوڑ توڑ:شہباز شریف کی بلاول سے ملاقات کا امکان

ویب ڈیسک :حکومت سازی کے لئے سیاسی جوڑ توڑ جاری ‘پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و پارٹی کی جانب سے نامزد وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد پہنچ گئے‘ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کا امکان ہے ۔
ذرائع نے بتایاکہ شہباز شریف نجی طیارے پر اسلام آباد پہنچے ہیں ‘وفاقی دارالحکومت میں حکومت سازی کے حوالے سے سیاسی ملاقاتیں ہوں گی ۔
خیال رہے کہ وفاق میں حکومت سازی کیلئے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔
دونوں جماعتوں کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک ہے اور بلاول بھٹو زرداری بھی اعلان کرچکے ہیں کہ (ن) لیگ کو ووٹ اپنی شرائط پر دیں گے اور حکومت سازی کے لیے اپنے موقف پر قائم ہیں اس لیے کسی اور نے اپنا مو¿قف تبدیل کرنا ہے تو پیشرفت ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ میں نوجوان دریائے سوات میں ڈوب گیا