عمر ایوب

مرکز میں حکومت تحریک انصاف کی ہی بنے گی،عمر ایوب

ویب ڈیسک :تحریک انصاف کے رہنماءاور پارٹی کی جانب سے وزیراعظم عظمیٰ کے لئے نامزد امیدوار عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ مرکز میں حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہی بنے گی ،عمران خان سمیت تمام پابند سلاسل افراد کو قانونی طریقے سے رہا کرائیں گے ۔
این اے 18ہری پور سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب خان کا کہنا تھا کہ دن رات انتھک محنت کے بعد ہری پور میں تاریخ رقم ہوئی ‘اتنی مشکلات کے باوجود ہمیں کامیابی ملی ہے ۔
حقیقی آزادی کا پیغام خوف کا بت توڑنا ہے ‘ ہمارے انتخابی نشانات آخری دنوں میں ختم کئے گئے ہم پر چھاپے مارے گئے پھر بھی ہماری پارٹی مضبوط ہوئی ‘ہمارا قصور صرف یہ تھا کہ ہم عمران خان کے ساتھ تھے۔
رہنماءپی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت پاکستان تحریک انصاف کی بنے گی ‘ عمر ایوب خان مستعفی ہو کر عمران خان کو وزیراعظم بنایا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ ایک سال میں معیشت کا حجم مائنس میں گیا ‘پی ڈی ایم حکومت سے کبھی بھی کوئی اچھی بات نہیں ہوئی ‘کام انہوں نے کچھ کیا صرف ان کا آنا جانا لگا رہا ۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ کاخیبر پختونخوا میں سٹون کرشنگ پلانٹس بند کرنےکا حکم