اعتراضات عائد

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلوں پر اعتراضات عائد

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سائفر اور توشہ خانہ کیسز میں سزاو¿ں کے خلاف دائر اپیلوں پر اعتراضات عائد کریئے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سائفر اور توشہ خانہ کیسز میں سزاؤں کے خلاف اپیلیں دائر کی گئی تھیں ‘ وکلا نے اعتراضات دور کرنے کیلئے اپیلیں واپس لے لیں۔
وکلاء کے مطابق اعتراضات دور کرکے آج ہی دوبارہ اپیلیں واپس دائر کر دیں گے، پی ٹی آئی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سزا کے خلاف گزشتہ ہفتے اپیلیں دائر کی گئی تھیں۔
اپیلوں پر ریکارڈ مکمل نہ ہونے اور کاپیاں مدہم ہونے کے اعتراضات عائد کئے گئے۔

مزید پڑھیں:  سوات میں ڈاٹسن اپ حادثے کا شکار ،2افراد جاں بحق