بیان حلفی جمع

سنی اتحاد کونسل نے مزید 32 امیدواروں کے بیان حلفی جمع کرا دیئے

ویب ڈیسک :پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں کی شمولیت کے بعد سنی اتحاد کونسل نے مزید 32 آزاد امیدواروں کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیئے، مجموعی تعداد 82 ہو گئی۔
سربراہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے مزید 32 قومی اسمبلی کے آزاد امیدواروں کے بیان حلفی جمع کرائے گئے ہیں، آج مزید ایم این ایز کے بیان حلفی بھی جمع کرا دیں گے۔
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلیوں کے کامیاب آزاد امیدواروں کے بیان حلفی بھی جلد جمع کرا دیئے جائیں گے۔
صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے لیے ترجیحی فہرست بھی جلد جمع کروا دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، موٹر وے سروس ایریا میں جیپ اور کار میں تصادم، 5 افراد زخمی