دہشت گرد ہلاک

فورسز کی ڈی آئی خان میں کارروائی،ایک دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک :سیکورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی ، فائرنگ کے تبادلے میں میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا ہے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فورسز نے ڈیرہ اسمٰعیل خان ضلع میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیاجس دوران فوجی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر کے نے بتایا کہ ہلاک دہشتگرد محمد سہیل قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا۔
ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ علاقے میں کسی دوسرے دہشت گرد کا خاتمہ کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، علاقہ مکینوں نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا ہے اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  غیر قانونی بھرتیاں: پرویز الٰہی کی عدم حاضری کے باعث فرد جرم عائد نہ ہوسکی