بیانات قلمبند

سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر آر اوز کے بیانات قلمبند

ویب ڈیسک :الیکشن کمیشن آف پاکستان کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات پر ریٹرننگ افسران کے بیانات قلمبند کر لیے۔
سابق کمشنر راولپنڈی نے الزامات عائد کیے تھے کہ 8 فروری کو راولپنڈی کے حلقوں میں 70 ، 70 ہزار کی لیڈ سے جیتنے والے امیدواروں کو ہرایا اور ہارے ہوئے امیدواروں کوجتوایا گیا۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی نے راولپنڈی ڈویڑن کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے آر اوز کے بیانات ریکارڈ کر لیے ہیں۔
پیمرا کی جانب سےسابق کمشنرراولپنڈی کی پریس کانفرنس کا ٹرانسکرپٹ بھی کمیٹی کو دے دیا ہے، جبکہ آر اوز نے تحریری بیانات بھی الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی کو جمع کرا دیے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ کی تیاری پر کام شروع کر دیا جو مکمل ہونے کے بعد کل کمیشن کو پیش کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  بلاول نے پی آئی اے، اسٹیل ملز نجکاری کی مخالفت کردی