عظمیٰ خان

عظمیٰ خان کا بشریٰ بی بی کے میڈیکل چیک اپ کیلئے عدالت سے رجوع

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان نے بشریٰ بی بی کے میڈیکل چیک اپ کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عظمیٰ خان کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی توشہ خانہ کیس میں سزا پانے کے بعد سے بنی گالہ رہائش گاہ میں قید ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ خاندانی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف کو بشریٰ بی بی کے میڈیکل چیک اپ کی اجازت دی جائے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں عظمیٰ خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پمز کے سینئر ڈاکٹرز کو بھی ڈاکٹر عاصم یوسف کی موجودگی میں بشریٰ بی بی کے میڈیکل چیک اپ کے احکامات دیے جائیں۔

مزید پڑھیں:  پاک سعودی معاشی شراکت داری مضبوط ہو رہی ہے، وزیراعظم