معاہدہ طے

آصف زرداری صدر،شہباز شریف وزیراعظم ہوں گے ،معاہدہ طے

وفاق میں مشترکہ حکومت بنانے جارہے ہیں ،ن لیگ صدارتی الیکشن میں آصف زرداری کی حمایت کرے گی ، بلاول :تعاون کرنے پر پیپلز پارٹی کے مشکور ہیں، شہباز شریف
ویب ڈیسک:پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان حکومت سازی کے سلسلہ میں معاملات طے پا گئے‘آصف زرداری صدر جبکہ شہباز شریف وزیراعظم ہوں گے ۔
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کی اسلام آباد میں واقع رہائش گاہ پر بلاول بھٹو کی قیادت میں پی پی وفد سے مسلم لیگ ن کے حکومت سازی کے حوالے سے کامیاب مذاکرات ہوئے۔
مذاکرات میں ن لیگ اور پی پی کی رابطہ کمیٹی کے اراکین اور صدر ن لیگ شہباز شریف جبکہ بلاول بھٹو نے بھی شرکت کی۔
ملاقات میں دونوں جماعتوں نے شرائط تسلیم کر کے شراکت اقتدار کا معاہدہ طے کیا جس کے مطابق صدر مملکت کا عہدہ پیپلزپارٹی کے پاس ہوگا جبکہ وفاق میں ن لیگ کا وزیر اعظم ہوگا۔
معاہدے کے تحت صدر پاکستان آصف زرداری جبکہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف ہوں گے‘ اس کے علاوہ قومی کا اسپیکر ن لیگ جبکہ سینٹ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی سے ہوگا۔
معاہدے کے تحت پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بنے جبکہ گورنرپنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا بھی پیپلز پارٹی سے ہوگا ۔
ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے وفاق میں مشترکہ حکومت بنانے جارہے ہیں ‘ امید ہے شہباز شریف ایک بار پھر ملک کے وزیراعظم بنیں گے ۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ہمارے پاس وفاق میں حکومت بنانے کے لئے نمبرز پورے ہیں ‘ ن لیگ صدارتی الیکشن میں آصف زرداری کی حمایت کرے گی ۔
اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ آزاد امیدواروں کے پاس حکومت بنانے کے لئے نمبرزپورے نہیں ہے ‘ پیغام بھجوایا ہے کہ اکثریت دکھائیں ہم شوق سے قبول کریں گے ۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ آصف علی زرداری آئندہ پانچ سال کے لئے صدر مملکت ہوں گے ‘آصف زردار اور بلاول بھٹو کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں ۔
پریس کانفرنس کے موقع پر آصف علی زرداری‘ اسحاق ڈار اوردیگر قائدین بھی موجود تھے ۔

مزید پڑھیں:  وکلاء پر تشدد، پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا ہڑتال کا اعلان