مستعفی ہونے کے باوجود میرے خلاف کارروائی جاری ہے، مظاہر نقوی

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کے جج جسٹس (ر) مظاہر نقوی نے سیکرٹری جوڈیشل کونسل کو خط کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ مستعفی ہونے کے باوجود میرے خلاف کارروائی جاری ہے۔
انہوں نے خط میں مزید لکھا ہے کہ آئین اور قانون کے مطابق ریٹائرڈ ججز کیخلاف کارروائی سپریم جوڈیشل کونسل کا دائرہ اختیار نہیں۔ سپریم جوڈیشل کونسل اختیار سے تجاوز کر رہی ہے۔
جسٹس (ر) مظاہر نقوی نے اپے خط میں لکھا ہے کہ میں 10 جنوری کو مستعفی ہو چکا، صدر نے میرا استعفیٰ منظور کر لیا جس کا نوٹیفکیشن آفیشل گزٹ میں بھی شائع ہو چکا۔ اس کے بعد میں آئینی و قانونی طور پر کونسل کی کارروائی کا حصہ بننے کا پابند نہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا:پنجاب کے کاشتکاروں سے37ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری مکمل